بابر اعظم کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے: عبد الرزاق

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ مومینٹم بناکر دیتے ہیں، بابر جس ٹیم میں ہوتے ہیں ان کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو پولارڈ کے سامنے تجربہ کاربولرکو لانا چاہیے تھا، ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنا سکتے ہیں۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، انہیں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں رہنا چاہیے اور کھیلنا چاہیے۔
عبدالرزاق نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو۔

دوسری جانب شو میں موجود کرکٹر کائنات امتیاز نے کہا کہ رضوان اور بابر پلیٹ فارم بناکردے رہےہیں، میں ان دونوں کی بہت بڑی مداح ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نےکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں