ایم کیو ایم پاکستان کے دھرنے پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی ہے۔

انفو نیوز کے طمابق بلدیاتی ایکٹ کے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دھرنا دیا ہے اور حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔

پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کردیا ہے۔

انفو نیوز کے مطابق  پولیس لاٹھی چارج اور شیلنگ کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہرین کی گرفتاریاں بھی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شیلنگ کی وجہ سے بعض خواتین کی طبیعت بھی خراب ہو گئی ہے جنہیں ساتھی سہارا دینے اور سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں