انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 38 پیسے سستا

کراچی: (آئی این این) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 38 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی، امریکی ڈالر 2 روپے 38 پیسے سستا ہونے کے بعد 216 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ ، واضح رہے کہ امریکی کرنسی کی قیمت میں انٹربینک میں بلند ترین سطح سے 23 روپے 44 پیسے کی کمی ہو چکی ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی تھی، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 3 روپے 3 پیسے سستی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں