اس بار رہ گئے، اگلی بار ٹاپ 10 وزارتوں میں جگہ بنائینگے، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری، وزیراعظم کی طرف سے 10 بہترین کارکردگی دکھانے والے وزرا میں اپنی جگہ نہیں بنا سکے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اگلی دفعہ انشاللہ۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کی کہ کابینہ کے دس وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتا ہوں، ہم اس بار اس لئے جگہ نہیں بنا سکے کہ کارکردگی ان پراجیکٹس پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے۔


میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سود مند ہوں گے اگلی دفعہ انشاللہ۔

جس کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے لکھا کہ بھائی آپکی وزارت کا تو کام ہی دوسری وزارتوں کی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے، اس لحاظ سے تو آپکی کارکردگی بھی بہترین رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں