آصفہ بھٹو پہلی خاتون اول ہونگی جو صدر کی بیٹی ہیں: پی پی ترجمان نے تصدیق کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے آصفہ بھٹو کے خاتون اول بننے کی تصدیق کردی۔
فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ آصفہ بھٹوکے خاتون اول سے متعلق صدر مملکت آصف زرداری باضابطہ اعلان کریں گے اور آصفہ بھٹو پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان پیپلز پارٹی اور بختاور بھٹو کے بیانات نے عوام کو تجسس میں ڈال دیا تھا۔
پارٹی اکاؤنٹ سے صدر آصف زرداری اور آصفہ بھٹو کی ساتھ تصویر شیئر کی گئی اور لکھا خاتون اول صدرکے ساتھ۔
بعدازاں بختاور بھٹو نےبھی وہی تصویر شیئرکی اور لکھا صدر آصف زرداری کے ساتھ عدالتی سماعتوں سے لے کر جیل سے رہائی کی لڑائی تک،
اب پاکستان کی خاتون اول کی حیثیت سے ان کے شانہ بشانہ، آصفہ بھٹو زرداری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں