پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام پارٹیاں ختم ہو چکیں، پرویز خٹک کا دعویٰ

اورکزئی: وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علاوہ باقی تمام پارٹیاں ختم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر بلدیاتی انتخابات میں ہار گئے تو پی ٹی آئی ہار گئی۔

انفو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دار متعلقہ ضلع کے ایم پی اے و ایم این اے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی آئی جب کہ امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک میں پاکستان سے زیادہ مہنگائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد تیل، گیس، گھی اور دالیں باہر سے درآمد کی جاتی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ عدالتوں میں چور پر چوری ثابت نہیں ہو سکتی۔

انفو نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ چوروں نے پیسوں کے ذریعے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے ہر چیز کو خریدا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں