پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر، بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے اورلائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے 15 اپریل تک کیلئے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں