وزیراعظم شہباز شریف کا ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ان کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے جواں سال صاحبزادے کی سڑک حادثے میں وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حمزہ طارق کی وفات پر دلی رنج وغم اور صدمے کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے اہل خانہ سےمشکل کی اس گھڑی میں دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں