“عثمان بزدار دوبارہ استعفیٰ دیں” ن لیگ کا رات گئے مطالبہ

اسلام آباد”:مسلم لیگ ن کے رہمناوں کا کہا ہےکہ عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے، وزیراعلیٰ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کے نام لکھا ہے اس لیےانہیں مستعفی ہونےکےلیےدوبارہ استعفیٰ دینا پڑےگا۔

لیگی رہنماوں کی مشترکہ نیوز کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھجوائیں،سپیکر پنجاب اسمبلی کووزیراعلیٰ بننے کی بہت جلدی ہے۔ قانون اور آئین کی دھجیاں اڑانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ گورنر پنجاب نے آج اسمبلی اجلاس بھی طلب کررکھا ہے۔استعفیٰ آئین کے مطابق لیں ورنہ چیلنج کریں گے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کاغیرآئینی اجلاس بلایا گیاتو احتجاج ہوگا۔

اس موقع پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے والوں کو سب سے پہلے استعفیٰ سے متعلق آئین کو دیکھنا چاہیے تھا۔عثمان بزدار کااستعفیٰ عدالت میں چیلنج بھی ہوسکتا ہے، نہیں چاہتے کہ استعفیٰ کا معاملہ عدالت میں جائے اور بعد میں غیرآئینی قراردیاجائے اس لیےعثمان بزدار کااستعفیٰ ڈی نوٹیفائی ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارامطالبہ ہے اس نوٹیفکیشن کو چیک کریں اور واپس لیں۔سیکریٹری سروسز نےنوٹیفکیشن کی جانچ پڑتال نہیں کی ایسے ہی قبول کر لیا۔رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ اداروں کو چاہیے کہ آنے والے دنوں میں ہونے والے تصادم کو روکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں