شیر آ گیا، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو کافی شاپ پر ایک انوکھا سرپرائز ملا، جس کی تصویر بھی انہوں نے ٹوئٹر پر شئیر کی۔

مریم اورنگزیب نے کافی کے دو مگ کی تصویر شئیر کی ہے، جس کے ایک کپ پر ” شیر آگیا ” درج ہے، جبکہ دوسرے میں شیر کی تصویر بھی واضح دکھائی دے رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے اس پوسٹ پر لکھا کہ انہوں نے لاہور کے ایک ریسٹورنٹ میں کافی کا آرڈر دیا اور انہیں یہ خوشگوار سرپرائز ملا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے بھی پوسٹ پر اردو میں ”شیر آگیا” لکھنے کے ساتھ شیر کے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں