سندھ میں لمپی سکن کی بیماری سے ہزاروں مویشی متاثر

سندھ میں پالتو مویشیوں میں پھیلنے والی بیماری لمپی سکن کے باعث ہزاروں مویشی متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بیماری جانوروں سے جانوروں میں منتقل ہوتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق بیماری سے گوشت اور دودھ متاثر نہیں ہوتا اور انسانوں کو بھی منتقل نہیں ہوتی۔

ریسرچرز کے مطابق جانوروں کو یہ بیماری لاحق ہو جائے تو بخار اور جلد پر گٹھلیاں بن جاتی ہیں، جانور کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے ، جس سے دودھ کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ کمزوری اور خارش کے باعث جانور کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

بڑے جانوروں میں لمپی اسکن سے حفاظت کلئے پنجاب میں اقدامات پہلے ہی شروع ہو چکے ہیں۔ ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے یماری سے حفاظت کی ویکسین بھی تیار کرلی ہے،،جسکی تیس ہزار خوراکیں سندھ کو بھجوا دی گئی ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے مطابق جانور بیماری میں مبتلا ہو تو اسے دیگر جانوروں سے علیحدہ کرکے علاج کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں