پاکستانی ڈراموں اور نشریاتی مواد کی مقبولیت بھی سرحد پار اچھی ہو رہی ہے، پہلے پاکستانی اداکار بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا کرتے تھے لیکن اب بھارتی فنکار بھی پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔حال ہی میں رئیلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر ابھرنے والی بھارتی اداکارہ اور ماڈل ایشا مالویہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔اداکارہ نے دبئی میں ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے بارے میں پوچھا گیا۔میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ کسی پاکستانی ڈرامے میں کام کریں گی؟ اگر اس کی
شوٹنگ دبئی میں کی جاتی ہے، تو کیا آپ اس سے اتفاق کریں گی؟
اس کے جواب میں بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح ممبئی میں رہنا اور بھارت میں کام کرنا ہوگیلیکن اگر مجھے آفر ملی تو میں کام کرنا بالکل پسند کروں گی۔
واضح رہے کہ بگ باس سیزن 17 کا فائنل کامیڈین، ریپر اور شاعر منور فاروقی نے جیتا تھا جبکہ ابھیشیک کمار رنر اپ رہے تھے۔
Load/Hide Comments