بڑے اسٹورز نے ناقص نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن پورٹل مسترد کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) انٹیگریشن سسٹم سے منسلک ریٹیلرز گزشتہ دو ماہ سے نیو سیلز ٹیکس ریٹرن پورٹل کے نظام میں بد انتظامی کے سبب ٹیکس کے درست گوشوارے جمع کروانے میں ناکام ہیں۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین چین ایسوسی ایشن پاکستان(کیپ) طارق محبوب نے 22 مارچ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کو آگاہ کیا تھا کہ پورٹل میں بد انتظامی، مشکل اور غلط عمل کی وجہ سے پہلے درجے کے ریٹیلرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں کیپ کے عہدیداران اور شعبہ ریٹیل کے لیے تشکیل دی گئی تنظیم نے کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اجلاس اور خطوط کے ذریعے ایف بی آر سے اس کا ذکر کیا تھا۔

رواں ہفتے چیئرمین ایف بی آر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا جس میں انہیں ایک بار بھر مذکورہ مسائل سے آگاہ کیا گیا تھا۔

تاہم، ایف بی آر میں آئی ٹی شعبہ سے متعلق صلاحیت کی حدود کی وجہ سے مسائل ابھی تک حل نہیں ہوئے ہیں۔

ایف بی آر کے ناقص نظام کے سبب مربوط ریٹیلرز کو این ایس ٹی آر پورٹل کی جانب سے حقیقی کریڈٹ انوائسز کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے مسلسل دو ماہ تک اضافی سیلز ٹیکس ادا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں