اسلام آباد: کورونا کیسز میں تشویش ناک اضافے کی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔ تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ عوامی اجتماعات، شادی بیاہ کی تقریبات کے حوالے سے تجاویز متوقع ہے۔ ریسٹورنٹس، ٹرانسپورٹ سے متعلق بھی تجاویز پر غور ہوگا۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 54 ہزار 372، سندھ میں 5 لاکھ 5 ہزار 930، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 419، بلوچستان میں 33 ہزار 729، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 446، اسلام آباد میں ایک لاکھ 11 ہزار 855 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 770 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 42 لاکھ 39 ہزار 761 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 253 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 64 ہزار 611 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 91، سندھ میں 7 ہزار 703، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 953، اسلام آباد میں 969، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔