اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد آج ہی جمع کروانے کا فیصلہ

ذرائع اپوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق اور پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے قومی اسمبلی اسپیکر آفس کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ تحریک اور ریکوزیشن دونوں آج ہی جمع کروا دیں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر دیے۔

شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ن لیگی ارکان قومی اسمبلی سے تحریک پر دستخط لے لیے گئے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے ڈی چوک جلسہ میں وفد بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا۔احسن اقبال، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب جلسہ میں شرکت کریں گے

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی انہوں نے ارکان سےخطاب میں کہا تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے۔

انہوں نے کہا قومی اسمبلی اجلاس کی ریکیوزیشن جمع کرائی جائے گی۔ن لیگ کے تمام ممبران اسلام آباد میں رہیں۔کسی بھی وقت قومی اسمبلی اجلاس ہوسکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے خطاب میں کہا، تحریک عدم اعتماد لارہے ہیں۔حکومت کو تاریخی شکست ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں