پیپلز پارٹی نےتحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں پیش رفت کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں حالیہ پیشرفت کے معاملے پرپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور پارلیمان میں معاملے کو اٹھانے کے لئے تین رکنی کمیٹی بنادی۔
تین رکنی کمیٹی میں شیری رحمان، فرحت اللہ بابر اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔گزشتہ روز زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے متعلق حالیہ پیشرفت کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا۔
گزشتہ روز زرداری ہاؤس میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں پارلیمان کو وہ پہلا اور واحد فورم قرار دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا جہاں ایسے موضوعات پر بحث کی جاسکتی ہے۔