کراچی: (آئی این این) ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تھمنے لگا، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔
وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی معاشی استحکام کی یقین دہانیوں کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 38 پیسےسستا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 234 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔