اسلام آباد: (آئی این این) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔
پی ڈی ایم نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جسے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرایا گیا ہے۔
پی ڈی ایم نے ریفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے، عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
دوسری طرف سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی سابق وزیراعظم کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس جلد الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔