پی ٹی آئی کی عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کرنے پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل

اسلام آباد: (آئی این این) تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پرنسپل سیکرٹری اور ان کی اہلیہ کے فون ٹیپنگ پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

اسلام میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے خدشہ ظاہر کیا چونکہ شریف فیملی کے ہندوستان سے مراسم ہیں اور خدشہ ہے ایل او سی کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے، اگر ایسا ہوا تو لوگ شہید ہوں گے۔ شیریں مزاری نے سابق وزیراعظم کی اپنے پرنسپل سیکرٹری اور اہلیہ کی نجی گفتگو ٹیپ لیک کے حوالے سپریم کورٹ سے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا پاکستان میں مسلسل فون کالز ٹیپ کی جارہی ہیں جس کا فائدہ کسی کو نہیں ہوگا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردیں لیکن پھر بھی پیکیج نہیں مل رہا، فرح بی بی نے اگر کچھ کیا ہے تو اس کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا جارہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں