پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر پرویز الہیٰ کریں گے۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج کارروائی ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور تشدد کیا گیا تھا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر سے مار پیٹ کی گئی تھی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران اسپیکر پر ویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے تھے۔

اسی اجلاس کے دوران وزارت اعلیٰ کے عہدے پر الیکشن کروا کے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں