راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔
ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں پاک فوج کو دور رکھا جائے، آئی ایس پی آر
نجی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے، پشاور کور دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی ہے، پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔
نجی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان کے بہادر سپاہی اور آفیسرز ہمہ وقت وطن کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر رہے ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کسی سازش کا ذکر نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے سینئر قومی سیاسی قیادت سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ادارے کے خلاف ایسے متنازعہ بیانات سے اجتناب کریں گے۔