پسپائی کے بعد پھر چڑھائی، امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

کراچی: (آئی این این) روپے کی پسپائی نہ رکی، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا، امریکی کرنسی کی قدرمیں مزید اضافہ ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پرامریکی کرنسی کی قدر میں 82 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 219 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا اور ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 218 روپے 43 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہو کر 226 روپے پر بند ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں