پاکستان میں کورونا سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا

پاکستان میں کورونا سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 611 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 656 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اس کے علاوہ وائرس میں مبتلا ایک شخص انتقال کرگیا جب کہ اب بھی 161 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں