پاک سوزوکی نے 2022 کے دوران دوسری بار اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق سوزوکی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 99 ہزار روپے سے 16 لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل 2022 سے ہوگا۔660 سی سی سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 19 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب وہ 13 لاکھ 6 ہزار روپے کی بجائے 14 لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔آلٹو وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے اضافے کے بعد 15 لاکھ 46 ہزار روپے سے بڑھ کر 16 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی ہے۔آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس ماڈل اب 17 لاکھ 47 ہزار روپے کی بجائے 18 لاکھ 86 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا یعنی اس کی قیمت میں ایک لاکھ 39 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔1000 سی سی سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 18 لاکھ 77 ہزار روپے سے بڑھ کر 20 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ 54 ہزار روپے مہنگی ہوکر 19 لاکھ 75 ہزار کی بجائے 21 لاکھ 29 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 61 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب وہ 21 لاکھ 58 ہزار روپے کی بجائے 23 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔اسی طرح 1000 سی سی سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 20 لاکھ 30 ہزار روپے سے بڑھ کر 22 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے اور اب اسے خریدنے کے لیے 22 لاکھ 44 ہزار روپے کی بجائے 24 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 2 لاکھ 40 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب وہ 24 لاکھ 22 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈل کمپنی نے فروری 2022 میں متعارف کرائے تھے اور اب ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔سوئفٹ کا جی ایل مینوئل ورژن 24 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے اب 26 لاکھ 94 ہزار روپے ہوگئی ہے یعنی ایک لاکھ 95 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے اضافے کے بعد 26 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 29 لاکھ 8 ہزار روپے کردی گئی ہے۔سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 70 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اب اسے خریدنے کے لیے 28 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 31 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔سوزوکی بولان کارگو کی قیمت 11 لاکھ 78 ہزار روپے سے بڑھ کر 12 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی ہے یعنی ایک لاکھ 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔بولان وی ایکس اور وی ایکس اے سی ماڈل کی قیمت میں ایک لاکھ 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ ماڈلز اب بالترتیب 12 لاکھ 83 ہزار اور 13 لاکھ 70 ہزار روپے کے ہوگئے ہیں۔سوزوکی راوی کی قیمت میں سب سے کم 99 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا اور اب یہ 11 لاکھ 17 ہزار روپے کی بجائے 12 لاکھ 16 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔سوزوکی جمنی کی قیمت 14 لاکھ 59 ہزار روپے اضافے کے بعد 45 لاکھ 90 ہزار روپے سے لمبی چھلانگ لگا کر 60 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوزوکی کی جانب سے سب سے زیادہ اضافہ اے پی وی کی قیمت میں کیا گیا جو 16 لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کے بعد 46 لاکھ 75 ہزار روپے سے بڑھ کر 62 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments