پشاور: (آئی این این) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے زلزلےسے متاثرہ افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں میڈیکل ٹیمیں اور متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا
بتایا گیا ہے کہ امدادی سامان میں ادویات، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری چیزیں شامل ہونگی، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ محمود خان نے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ کا بیان میں کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت مشکل کی گھڑی میں اپنے افعان بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، صوبائی حکومت افغان بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گی،اس مقصد کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔