قوم کوغلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا: مریم نواز

لاہور: (آئی این این) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔

تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان بیرونی طاقتوں سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد کیلئے خرچ کرتا رہا۔

انہوں نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس بیرونی ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی روکنے، سی پیک کے خاتمے کیلئے لانچ کیا گیا تھا۔ سرشرم سےجھک گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں