سعودی عرب میں موسلا دھار بارش کے بعد مکہ مکرمہ کے جنوب میں
واقع “یلملم روڈ پر قدرت کے حسین مناظرنے سیاحوں کو محسور کردیا۔ ہر طرف ہریالی نے دیکھنے والوں کو سحر زدہ کرکے رکھ دیا ۔ مکہ مکرمہ سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر “یَلْمَلُم” سڑک کے اطراف نے سبز رنگ کی چادر اوڑھ لی ، سیاحوں کے محضوظ ہونےکا سامان پیدا کر دیا ۔ عبد اللہ الرغش نے کہا میں نے یہ مناظر پہلے کبھی مکہ مکرمہ میں نہیں دیکھے تھے۔ فطرت کے ان دل آویز مناظر کو دیکھ کر لگ رہا ہے جیسے ہم یورپ کے دیہی علاقوں میں ہیں۔ ہر چیز سر سبز و شاداب ہے جو خوشی اور مسرت عطا کررہی ہے۔ سعودی عرب میں القصیم، ریاض، شرقیہ، شمالی سرحد ی علاقے رفحاء میں بارش ہوئی ۔ان مناظر نے پیدل سفر کرنے والوں کو فطری تصاویر کی طرف متوجہ کرلیا ۔ قدرت کے ان مناظر کو فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔ اس خطے کا تاریخی چشمہ شاندار منظر پیش کر رہا ہے۔ بارشوں کے بعد یہاں بے تحاشا ہریالی نمودار ہوئی ہے جو دلوں کو سکون اور روحوں کو تسکین دے رہی ہے۔
Load/Hide Comments