حکومت کا بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: (آئی این این) حکومت نے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں مہنگائی کا طوفان ہے، جان لگائیں گے اور اسے کنٹرول کریں گے۔

حکومت کا غربت کم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ، بڑی صنعتوں اسٹیل،سیمنٹ، شوگر، ٹیکسٹائل، آئل اینڈ گیس، آٹو انڈسٹری، ہوا بازی، فرٹیلائزر، بینکنگ، انرجی اینڈ ٹرمینل سیکٹر پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سگریٹ پر بھی ٹیکس لگے گا، 2 ہزار ارب روپے ٹیکس غائب ہو جاتا ہے، یہ پہلا بجٹ ہے جس میں اکنامک وژن دیا ہے، مہنگائی کا طوفان ہے، جان لگائیں گے اسے کنٹرول کریں گے۔

وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کے اجلاس میں گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد دو راستے تھے، الیکشن اصلاحات کر کے انتخابات کرانا پہلا راستہ تھا، دوسرا راستہ سخت فیصلے کرکے ملکی معیشت کو سنبھالنا تھا۔ اتحادیوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا۔ سیاست نہیں کی، ریاست بچائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اور شرط نہ آئی تو آئی ایم ایف سے معاہد ہ ہو جائے گا، کوئی سبز باغ نہیں دکھائیں گے، سخت فیصلوں سے شارٹ ٹرم مشکلات آئیں گی، کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں