بلاول تاریخ میں شہباز شریف کے وزیرخارجہ کے طور پر جانے جائیں گے، شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تاریخ میں شہباز شریف کے وزیرخارجہ کے طور پر جانے جائیں گے۔

نجی نیوز کے پروگرام ہم مہربخاری کےساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے وزیرخارجہ بننے پر پیپلزپارٹی میں کافی بحث ہوئی، میری نظرمیں شاید یہ درست فیصلہ نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹونے بطور وزیرخارجہ دیگر ملکوں کیساتھ تعلقات بڑھائے ، بلاول بھٹو کیلئے وزارت خارجہ ایک امتحان بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہو گا بلاول نانا کے نظریات آگے بڑھاتے ہیں یا بابا کے، بلاول تاریخ میں شہبازشریف کے وزیرخارجہ کےطور پر جانے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول انگریزی صحیح بولتا ہے جو کہ اچھی بات ہے لیکن یہ معنی نہیں رکھتا، چینی وزیرخارجہ یا عرب وزرائے خارجہ اپنی زبان میں بات کرتے ہیں اور دنیا سنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں