افطار کا مزہ دوبالا کرتے آلو کے کرسپی ڈونٹس- Crispy potato donuts

آپ نے چکن ڈونٹس تو بہت کھائے ہوں گے اب ذرا آلو کے ذائقہ دار ڈونٹس بنائیں اور بچوں کا دل جیت لیں۔
آلو کے ڈونٹس اتنے مزیدار بنیں گے کہ سب آپ سے اس ڈش کی فرمائش بار بار کریں گے۔
ترکیب:
ایک کپ چنے اور آلو دھو کر ابالیں، پھر ان میں ہلدی دھنیا پاؤڈر، کالی اور لال مرچ پاؤڈر، ٹماٹو کیچپ، چیز، زیرہ پاؤڈر، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکسر میں اچھی طرح کرش کرلیں۔
اس پیسٹ کی چھوٹی ٹکیاں بنا کر رکھیں اور کسی چھوٹے گول ڈھکن کی مدد سے بیچ میں سے کاٹ لیں تاکہ ڈونٹس کی شکل بن جائے۔ انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں ڈونٹس کو ڈپ کریں، پھر بریڈ کرمز لگا کر اس کو ڈیپ فرائی کرلیں۔
لو ہوگئے آپ کے کرسپی آلو کے شاندار سے ڈونٹس۔ اب ان کو کیچپ یا مایونیز کے ساتھ پیش کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں