اسلام آباد: (آئی این این) وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی لگن اور محنت نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ صبح سویرے اٹھتے ہی بہت ہی حیران کن خبر سنی، ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔
What an amazing news to wake up to early this morning! Arshad Nadeem has done Pakistan proud by winning the first gold medal in Commonwealth Games. His consistency, passion & hard work hold lessons for our youth. Congratulations Arshad on your brilliant achievement.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 8, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی انتھک کوشش، ولولہ اور سخت محنت نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، ارشد آپ کو آپ کی کامیابی بہت بہت مبارک ہو۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے سبز ہلالی پرچم سب سے اونچا کر دیا، جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے .1890 میٹر کی تھرو پھینکی کر 24 سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔