لاہور: (آئی این این) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزمائشوں نے مجھے مضبوط اور ہمارا عزم مزید پختہ کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ظلم و ستم کے خلاف 1999میں بھی کھڑے تھے اور 23 سال بعد بھی ڈٹے ہیں۔
مریم نواز نے لکھا کہ فرق یہ ہے آزمائشوں نے مجھے مضبوط اور ہمارا عزم مزید پختہ کر دیا ہے۔
لیگی نائب صدر نے لکھا کہ ظالمانہ اور غیر منصفانہ سلوک کے لئے میاں نواز شریف کو اکیلا کرنا تب سے ختم نہیں ہوا ہے۔ ہمت نہیں ہاریں گے، انشاء اللہ
1999 ! Stood against oppression & persecution then & still do, 23 years later. The difference is that the tests & trials have made me stronger & more resolute. Singling MNS out for cruel & unjust treatment has not seen an end since. Will not give up, Insha’Allah. pic.twitter.com/ASsD10oeXK
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 30, 2022