آرمی چیف کا بڑا اقدام، امریکہ سے جلد آئی ایم ایف پیکج دلانے کی اپیل

راولپنڈی: (آئی این این) پاکستان کی خاطر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بڑا اقدام، ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے آرمی چیف نے آئی ایم ایف پیکج دلانے کیلئے امریکہ سے اپیل کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے اپیل کی ہے کہ امریکہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض کا پراسیس تیز کروائے۔

واضح رہے کہ تمام چیمبرز اور عوام میں معیشت کے حوالے سے تشویش تھی، اگرآئی ایم ایف پیکج جلدی مل جاتا ہے تو ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، اس سے پاکستان کو چین اور سعودی عرب سے امداد میں بھی ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں