توشہ خانہ کیس: عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل نہ ہوسکا

توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل نہ ہوسکا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 95 میں نئے انتخابات سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ معطل نہ کیا اور الیکشن کمیشن کو بھی این اے95 میں نئے انتخابات سے روک دیا۔

عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے تمام اعتراضات دور کردئیے ہیں۔

واضح رہے کہ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔

اعتراض میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی اور عمران خان کے نااہلی فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان نے نااہلی کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں استدعا کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں