وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کی اوآئی سی وزرائے خارجہ کے ساتھ تصویر شیئر کردی.
کہا کہ اپوزیشن خصوصاً دو حضرات نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح یہ کانفرنس سبوتاژ ہو، یہ تصویر وزیر اعظم کے دستخطوں سے بجھوا رہا ہوں، خدا پاکستان حامی و ناصر ہے۔
اپوزیشن خصوصاًُُ دو حضرات جنہوں نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح یہ کانفرنس سبوتاژ ہو یہ تصویر وزیر اعظم کے دستخطوں سے بجھوا رہا ہوں خدا پاکستان حامی و ناصر ہے۔۔۔۔#OIC pic.twitter.com/uAvXEgUjnE
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 22, 2022
فواد چوہدری نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کی کانفرنس اس وقت جاری ہے، تین مہینے میں دوسری بار یہ کانفرنس ہورہی ہے، یہ وزیراعظم عمران خان کی عظیم کامیابی ہے، پاکستان کواس کامیابی پرفخر ہونا چاہیے، تمام وفود ہمارے سیاسی حالات کوپس پشت ڈال کرآئے ہیں،آج پاکستان مسلم امہ کی قیادت کررہا ہے، یہ پاکستان کےلیے ایک عزت کی بات ہے۔
اپوزیشن میں خصوصاً 2 لوگوں نے کانفرنس کوناکام بنانے کےلیے پوری کوشش کی، میں ان دونوں لوگوں کوخصوصی مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ کانفرنس کامیاب ہوئی ہے۔