حکومت نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس دائر کر دیا۔ ریفرنس اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔
آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس کے مسودے میں سپریم کورٹ سے چار سوالوں کی تشریح مانگی گئی ہے۔
مسودے میں سوال کیے گئے ہیں کہ آرٹیکل 63 اے کی کونسی تشریح قابل قبول، کیا پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سے نہیں روکا جاسکتا؟؟پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ شمارنہیں ہوگا، کیا ایسا ووٹ ڈالنے والا تاحیات نااہل ہوگا؟؟
کیا منحرف ارکان کا ووٹ شمارہوگا یا نہیں؟؟پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والا رکن صادق اور امین نہیں رہے گا تو کیا ایسا رکن تاحیات نااہل ہوگا؟
فلور کراسنگ یا ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے مزید کیا اقدامات ہو سکتے ہیں؟آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا