لاہور :پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں میڈیا ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے والی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے چوٹ لگنے کے بعد کی اپنی تصاویر اور کارکنان کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آصفہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہیں بروقت طبی امداد دینے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ”میں 1122 اسٹیشن خانیوال کے طبی عملے، ڈاکٹر محترمہ زنیرہ اور مسٹر بابر کا ان کی شاندار اور فوری ابتدائی طبی امداد کے لیے تہہ دل سے شکرگزار ہوں“۔
5مارچ۔۔ تاریخ کے آئینے میں
آصفہ بھٹو نے یہ بھی کہا کہ مجھے فوری مختار شیخ ہسپتال ملتان پہنچانے پر مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔انہوں نے ساتھ ہی اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔بہن کی صحت کے حوالے سے بلاول بھٹو نے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آصفہ اب ٹھیک ہیں اور زخم پر ٹانکے لگوانے کے بعدہسپتال سے ڈسچارج ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عوامی مارچ کے دوران قیادت کے ٹرک پر کیمرا ڈرون سیدھا آصفہ سے ٹکرایا جس سے انہیں گہرے زخم آئے۔بلاول کا کہنا تھا کہ آصفہ اسپتال سے آگئی ہیں لیکن زخم بھرنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا،اب وہ صحتیاب ہورہی ہیں۔
Would like to thank everyone for the outpouring of love & prayers❤️Deeply indebted to the paramedics at 1122 station Khaniwal,Ms Zunaira & Mr Baber for their stellar & immediate first aid. Would also like to thank the local police for rushing me to Mukhtar Sheikh Hospital Multan pic.twitter.com/jgASWW2Tf4
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) March 5, 2022