پی ایس 7 کا میدان آج سے شائقین سے مکمل طور پر بھرا ہوگا، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کی اجازت دے دی۔
ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے لاہور کے 6 مقامات سے اسٹیڈیم تک بس سروس کے اسپیشل روٹس چلیں گے۔ روٹس گڑھی شاہو، آر اے بازار، شاہدرہ، ٹھوکھر نیاز بیگ، شوکت خانم چوک، اسکیم موڑ سے چلائے جارہے ہیں۔
ڈی سی لاہور کے مطابق اسپیشل روٹس 27 فروری تک چلیں گے۔
یاد رہے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 1 رن سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 192 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا سکی۔
We know you were thinking of a super over. This was just as thrilling. #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvKK pic.twitter.com/DJSBdgQAnq
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 14, 2022
کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 55، قاسم اکرم 51 اور شرجیل خان نے 44 رنز بنائے۔ اسلام آباد کے وقاص مقصود نے تین جب کہ آصف علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ کراچی کنگز کی اس ٹورنامنٹ میں مسلسل ساتویں شکست ہے، جس کے بعد بابر الیون ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔