لاہور: (آئی این ا ین) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے، موجودہ وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ ق سکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ نے ملاقات کی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مونس الہی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا، افسوس کا مقام ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے، بیرون ملک بسنے والے آئندہ موجودہ وفاقی حکومت میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔