اسلام آباد، لاہور: (آئی این این) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
جن نو حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوں گے ان علاقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور،این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 246 کراچی جنوبی شامل ہیں۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ 25 ستمبر کو ہونے والے نو قومی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں سے چیئر مین خود ضمنی الیکشن لڑیں گے۔
25 ستمبر کو ہونے والے 9 قومی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں سے چئیرمین عمران خان خود الیکشن لڑیں گے- #لیڈر_صرف_عمران_خان pic.twitter.com/ZQpgUaIL1g
— PTI (@PTIofficial) August 5, 2022
دوسری طرف عمران خان کے سکیورٹی آف چیف ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جس جس سیٹ سے استعفی منظور کر کے خالی کی جائے گی، وہاں خان صاحب خود امیدوار ہوں گے اور خود الیکشن لڑیں۔ اب آجائیں میدان میں لگ پتہ جائے گا۔
جس جس سیٹ سے استعفی منظور کر کے خالی کی جائے گی وہاں خان صاحب خود امیدوار ہوں گے اور خود الیکشن لڑیں۔ آ جائیں میدان میں لگ پتہ جائے گا اب
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 5, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے 2018ء کے جنرل الیکشن میں پانچ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور پانچوں سیٹیں میں کامیابی حاصل کی تھی۔
2018ء کے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے این اے 131 لاہور سے خواجہ سعد رفیق، این اے 53 اسلام آباد سے شاہد خاقان عباسی، این اے 243 سے ایم کیو ایم پاکستان کے سیّد علی رضا، این اے 95 میانوالی سے ن لیگ کے عبید اللہ خان، این اے 35 بنوں سے اکرم خان درانی کو شکست دی تھی۔