ڈیفنس میں مالکان کے تشدد سے کم سن ملازم کی ہلاکت کا معاملہ،

قتل کے مرکزی ملزم ابوالحسن کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا،

وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،

وزیراعظم نے لاہور پولیس کو تمام ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،

پولیس نے اسی دن مقدمہ درج کر لیا تھا،واقعہ میں ملوث ملزم ابوالحسن سمیت تمام ملزمان گرفتار،

مرکزی ملزم ابوالحسن کے قبضہ سے مقتول کی کم سن بہن منیبہ بھی بازیاب،

بچوں کا والد عرفان ملزم ابوالحسن کا مرید ہے،

ملزم کے دو ساتھیوں رکشہ ڈرائیور احمد اور نوید کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری، جلد تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے گا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

لاہور پولیس ایسے واقعات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

ذاتی نگرانی میں اس کیس کی تفتیش کرکے ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی، کامران عادل

کم سن بچوں خصوصا گھریلو ملازمین پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل

اپنا تبصرہ بھیجیں