وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (آئی این این) وفاقی حکومت نے عیدالاضحی پر 5 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزیراعظم شہباشریف نے عید کی چھٹیوں کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 8 سے 12 جولائی (بروز جمعہ تا منگل) ہوں گی۔

قبل ازیں کابینہ ڈویژن نے عید قرباں کیلئے صرف تین چھٹیاں دیئے جانے کی سمری ارسال کی تھی، کابینہ ڈویژن کی طرف سے بھیجی گئی سمری کے مطابق 10 سے 12 جولائی تک عید چھٹیوں کی تجویز تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں