مہنگا پیٹرول مزید مہنگا ہوگا۔ حکومت نے لیوی اور سیلز ٹیکس لگانے کا عندیہ دے دیا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے عالمی منڈی میں تیل سستا نہ ہوا تو لیوی لگانا پڑے گی۔ پیٹرولیم لیوی آہستہ آہستہ بڑھائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال میں پیٹرول پر ٹیکس لگانے کی کوشش کریں گے۔ نقصان پر پیٹرول نہیں بیچ سکتے۔
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔ کچھ عرصے کیلئے مہنگائی زیادہ ہوگی۔
یاد رہے کہ بجٹ سے پہلے حکومت نے ایک ہی ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں60 روپے کا اضافہ کیا تھا۔