کراچی: شہر قائد میں دن رات ہونے والی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں 4 سے 14 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل کی جا رہی ہے جس پر شہریوں کی جانب سے مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔
بجلی کا شارٹ فال4 ہزار میگا واٹ ہے، آئندہ ماہ لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہو گی: خرم دستگیر
نجی نیوز کے مطابق کراچی میں بجلی کی طلب و رسد میں فرق 450 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی طویل ہو گیا ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک کے پلانٹس سے 1750 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے جب کہ نیشنل گرڈ سے 1000 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ 65 فیصد فیڈرز پر بھی 3 سے 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے ہونے والی لوڈ شیڈنگ پر صارفین کو پہنچنے والی پریشانی پر معذرت کی ہے۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی
نجی نیوز کے مطابق نارتھ کراچی ، سرجانی ٹاؤن ، لیاقت آباد اور گلستان جوہر میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جب کہ گلزار ہجری، اسکیم 33 ،اورنگی ٹاؤن اور صفورہ چوک کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد 8 سے 12 گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ سہہ رہے ہیں۔
کراچی میں ہونے والی لود شیڈنگ پر ترجمان واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی کا آپریشن بھی متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈرنٹس تک پانی کی سپلائی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لوڈ شیڈنگ پر معذرت، کل سے دورانیہ کم ہو گا،شاہد خاقان عباسی
نجی نیوز کے مطابق شہر قائد میں کی جانے والی لوڈ شیڈنگ پر متاثرین کی جانب سے صفورہ چوک ، نارتھ کراچی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر احتجاجی مظاہرے و نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک بجلی کے نرخ بڑھانے کے بجائے بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔