سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نےحکومت کو مہنگائی کم کرنے کا فارمولا بتا دیا

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کو مہنگائی کم کرنے کا فارمولا بتا دیا۔ کہا۔ہم نے انکو راستہ بتا دیا ہے، انکو روس جانا چاہیے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ میری بات مانیں ابھی بھی روس جائیں، 30 فیصد ابھی بھی بچت ہو گی۔ ٹارگٹڈ سبسڈی دیں عوام کو، مہنگائی نیچے آئے گی ، پیسے بچیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں ہم آئی ایم ایف کے معاہدے سے پیچھے ہٹے۔مجھے آئی ایم ایف نے قیمتیں بڑھانے کا کہا میں نے انکار کیا۔میں نے آئی ایم ایف کو کہا میں آپ کو پیسے اکٹھے کر کے دوں گا۔قیمتیں بڑھا کر نہیں، ٹیکس بڑھا کر پیسے اکٹھے کروں گا۔ہم آئی ایم ایف کو منا لیا تھا ہم نے انکو پلان بتایا تھا، ہم نےمعاہدہ پورا کیا ۔میں نے آئی ایم ایف کو حل بتایا تھا، ویب سائیٹ پر معاہدے موجود ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے سستا تیل لینا تھا، ہم نے ٹارگٹڈ سبسڈی لینی تھی، ہمارے پاس پلان تھا۔ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، انکو عوام کے لیے نہیں آئی ایم ایف کے لیے لایا گیا۔یہ لوگ آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئے اور گیس بھی بڑھا دی۔آج ہمارے ریزرو ڈیڑھ ارب ڈالر سے نیچے گر گئے۔ موڈیز نے بھی ان کے آنے کے بعد ہمیں ڈاؤن گریڈ کر دیا۔ واپڈا کو بھی انہوں نے ڈاؤن گریڈ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی 25 سے 30 فیصد تک جائے گی۔لوگوں کو جب 25 فیصد پر قرضہ ملے گا تو فیکٹریاں بند ہو جائیں گی۔ہم نے دو سالوں کے دوران اور کورونا کے دوران بہترین مینج کیا۔یہ تو کہہ رہے تھے کہ معاشی ترقی نہیں ہو رہی تھی، اب کیا ہوا انکو؟

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں مہنگائی کا طعنہ دیتے تھے۔ اب ڈالر 178 سے بڑھ کر 200 سے زیادہ کا ہوگیا۔پیٹرول ہم نےچار سالوں میں 58روپے مہنگا کیا۔انہوں نے ایک ہفتے میں 60روپے پیٹرول مہنگا کردیا۔آٹا ساڑھے نو سو روپے کا کہاں ملتا ہے۔آئی ایم ایف کی سب شرائط ماننا ضروری نہیں ہوتا۔ انہوں نے آئی ایم ایف کی سب شرائط من و عن مانیں۔ آئی ایم ایف کی کسی بھی معاہدے میں نہیں لکھا کہ پیٹرول 270 تک جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ بتائیں کہ یہ روس کیوں نہیں جا رہے، امریکہ سے ڈرتے ہیں یہ۔انہوں نے سی این این پر بیٹھ کر کہا کہ روس کی طرف جائیں گے تو ہمارے اوپر پابندیاں لگ جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں