سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کارکنوں کو روکا گیا، کہتے ہیں لوگ کدھر ہیں، کیسے آتے جب ہر طرف رکاوٹیں تھیں۔
امید ہے پھر لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہوگی، آئندہ کچھ دنوں میں مثبت حل نکل آئے گا، کہا تھا کہ لانگ مارچ خونی ہوگا،5 افراد جاں بحق ہوئے، زمینی حقائق بدلے ہوئے ہیں، لوگوں کی آنکھوں میں خون ہے، بہترہے معاملات صلح صفائی سے طے پاجائیں، حکومتی پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں، ایک ووٹ کی حکومت ہے، منٹ میں ختم ہوسکتی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مذاکرات کے لیے اور بھی سارے لوگ ہوتے ہیں، اب لوگوں کو متحرک کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، حکومت فیصلے تو انگلینڈ سے ہی لیتی رہی، لیکن وہ بھی کیا مشورہ دیں گے، نواز شریف باہمت یا بہادر ہوتے تو انہیں پاکستان ہونا چاہیے تھا، نواز شریف نے لندن سے سازش تیار کی، 14 بار فوج کے خلاف بات کی۔