ڈی آئی خان کے علاقے مغل کوٹ کےجنگلات میں 9 مئی کی رات لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا جس کے باعث آگ بلوچستان کے سرحدی علاقے منڑہ اور سُرلکئی تک پہنچ گئی۔
محکمہ جنگلات کے مطابق آگ پھیل کر بلوچستان کے سرحدی علاقوں تک پہنچ چکی ہے جس کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث درزندہ اڈے پر مقامی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئےحکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
محکمہ جنگلات کے مطابق آگ آسمانی بجلی گرنے یا مقامی طور پر آباد خانہ بدوشوں کی غفلت سے لگی ہے ، خشک موسم کےباعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جب کہ آگ سے چلغوزے اور زیتون کے درختوں سمیت جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر گلفام شاہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سےآبادی کونکال لیا گیا ہے ۔