مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے۔ فیصلہ ابھی اسی وقت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ عمران خان ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پھینک گیا ہے، ملک کو تباہ کر گیا ہے اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی۔
الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد نوازشریف لندن سے فیصلہ کرے گا: مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف عوام کی تکلیف کے بارے میں فکر مند ہیں۔