انسانی دل کے خلیات سے تیار کردہ روبوٹک مچھلی تیار

ہارورڈ یونیورسٹی اور ایموری یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انسانی دل کے خلیات کی مدد سے خودکار مچھلی تیار کی ہے، ماہرین کے مطابق مچھلی کو پلاسٹک،کاغذ، جیلاٹین اور انسانی دل کے پٹھوں کے خلیات سے تیار کیا گیا ہے۔

دل سے تیار کردہ اس مچھلی کا تیرنے کا انداز بھی دل کی دھڑکن جیسا ہے، جس کی ویڈیو بھی شئیر کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس انقلابی تخلیق سے سے دل کی بیماریوں کے علاج میں بھی مدد ملے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تخلیق کے بعد انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ کتنے دن رہ پائی گی، لیکن روبوٹک مچھلی 100 دن تک تیرتی رہیاس کے اگلے مرحلے میں ماہرین ان خلیات اور ٹشوز کو زیادہ لمبے عرصے تک زندہ رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ریرسرچ کے مطابق اس تجربے میں جن خلیات کا استعمال کیا گیا وہ ورزش کے ساتھ زیادہ مضبوط ہوتے ہیں جس اے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ انہیں ہارٹ فیلیئر کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے انسانی بیماریوں کا علاج تلاش کر رہے ہیں، وہ تھری ڈی مچھلی پر بھی کام کریں گے اور اس سے انسانی اعضا کر مزید سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں