اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 4 سالوں میں 539 ارب روپے کی وصولی ریکارڈ کامیابی ہے۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ ڈپٹی چیئرمین نیب و دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب “احتساب سب کے لیے” کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں ایسی بڑی مچھلیوں کو بلایا جن کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے اور احتساب عدالتوں نے ایک ہزار 405 ملزمان کو سزا سنائی۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں 539 ارب روپے ریکور کرنا ریکارڈ کامیابی ہے۔ احتساب عدالتوں میں ایک ہزار 335 ارب کے ایک ہزار 237 ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کے مطابق 59 فیصد افراد نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا۔